جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

ڈی آئی خان :آئل اینڈ گیس کمپنی کی حفاظتی گاڑی پر حملہ

20 جنوری, 2024 12:03

صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقہ ڈیرہ اسماعیل خان میں آئل اینڈ گیس کمپنی کی سکیورٹی گاڑی پر حملے میں 3 ایف سی اہل کار زخمی ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے آئل اینڈ گیس کمپنی کی حفاظتی گاڑی پر حملہ درازندہ کے علاقے میں ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد اور حفاظتی اسکواڈ کے مابین فائرنگ جاری ہے، فائرنگ دوران ایک شہری بھی زخمی ہواہے، جب کہ فائرنگ کے باعث زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں کا سامنا ہے۔

یہ پڑھیں:ڈیرہ اسماعیل خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شریفہ بی بی کیس کے 5 ملزمان جاں بحق

 

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔