جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

ماہرِ نجوم کی یمنیٰ زیدی کی شادی سے متعلق پیش گوئی

20 جنوری, 2024 12:48

پاکستان کی معروف نجومی سمیعہ خان نے شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ یمنیٰ زیدی کی شادی سے متعلق اہم پیش گوئی کی ہے۔
سمیعہ خان کا نام پاکستان کے مقبول ناموں میں سے ایک ہے، وہ اکثر و بیشتر پاکستانی شوز میں شوبز شخصیات کے مستقبل سے متعلق پیشگوئیاں کرتی ہیں۔
شوبز شخصیات کے مستقبل سے متعلق پیشگوئیاں کرنے والی معروف ماہر نجوم سمیعہ خان نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے ہردلعزیز اداکارہ یمنیٰ زیدی کے کیریئر اور شادی سے متعلق اہم پیش گوئی کی۔
سمیعہ خان کا کہنا تھا کہ میں نے یمنیٰ زیدی مجھے ذاتی طور پر بہت پسند ہیں، شوبز میں اُن جیسے لوگ بہت کم ہیں۔
ماہرِ نجوم سمیعہ خان نےکہا کہ میں نےیمنیٰ زیدی کے ساتھ ایک پروگرام کیا تھا، وہ بہت اچھی شخصیت کی مالک ہیں۔
انہوں نے یمنیٰ زیدی کے کیریئر سےمتعلق کہا کہ اداکارہ یمنیٰ زیدی خوش قسمت ہیں، اُن کا شوبز میں کیریئر کافی کامیاب رہا ہے اور وہ مستقبل میں بھی بڑی بڑی کامیابیاں اپنے نام کرنے والی ہیں جبکہ وہ اس انڈسٹری میں طویل عرصہ گُزاریں گی۔
سمیعہ خان نے یمنیٰ زیدی کی شادی سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ یمنیٰ زیدی رواں سال کسی کی محبت میں گرفتار ہوجائیں گی لیکن اُن کی شادی 2025 میں ہوگی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں یمنیٰ زیدی نے ایک ٹی وی شومیں اپنے ہونے والے شوہر کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اچھے دل کا انسان ہو، ذہین ہو، محبت کرنے والا ہو لیکن اُن سے زیادہ خوبصورت نہ ہو۔
یادرہے کہ یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم ’نایاب‘ رواں ماہ 26 جنوری کو پاکستان کے تمام سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی، اس فلم میں یمنی زیدی ’نایاب‘ نامی لڑکی کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جسے بچپن سے ہی کرکٹر بننے کا جنون ہوتا ہے، اُس لڑکی کو اپنے خواب کو پورا کرنے کے سفر میں خاندانی اور سماجی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

یہ پڑھیں:سابق کپتان شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی رچالی

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔