بلاول بھٹو نے اگر زبان ٹھیک نہ کی تو ہم جواب دینا جانتے ہیں: احسن اقبال

شکرگڑھ : احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو وارننگ دیتا ہوں کہ ہمارے قائد کا نام احترام سے لیں، بلاول بھٹو نے اگر زبان ٹھیک نہ کی تو ہم جواب دینا جانتے ہیں۔
رہنما ن لیگ احسن اقبال کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاول بھٹو انڈر 19 کا کھلاڑی ہے، بلاول کے والد کہتے ہیں ابھی میں اسکی تربیت کر رہا ہوں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو وارننگ دیتا ہوں کہ ہمارے قائد کا نام احترام سے لیں، بلاول بھٹو نے اگر زبان ٹھیک نہ کی تو ہم جواب دینا جانتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا یہ لیول نہیں کہ انڈر ٹریننگ سے مکالمہ کریں، آپ نے کراچی سمیت سندھ اجاڑدیا، پنجاب اجاڑنے آئے ہو۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے سیاستدانوں کو پیغام ہے کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں: بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلز پارٹی کے چیلنج کے جواب میں احسن اقبال نے خود ان ہی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ بلاول لاڑکانہ کا میرے نارووال سے موازنہ کرلیں، نارووال بہتر ہوا تو آپ سیاست چھوڑ دیں، اگر لاڑکانہ نارووال سے بہتر ہوا تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔
خیال رہے کہ اپنے ایک انٹرویو میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ن لیگ کے قائد نواز شریف کو ٹی وی پر آکر ملکی مسائل سے متعلق مناظرے کا چیلنج دیا تھا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












