بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ڈالنے کی خواہش ن لیگ کی تھی: سعید غنی

کراچی: سعید غنی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ڈالنے کی خواہش بھی ن لیگ کی تھی، پی ٹی آئی سے بلے کا نشان لینے کی خواہش بھی ن لیگ کی تھی۔
رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل آفس پر کل رات ایم کیو ایم کے لوگوں نے حملہ کیا، ہمارے پاس موجود حملے کی ویڈیو پولیس اور رینجرز کو دیدی ہے، اگر اسی طرح دفاتر پر حملے ہوئے تو پر امن الیکشن کیسے ہوں گے، ایم کیو ایم لوگوں کو ہراساں کرکے استعمال کررہی ہے، ایم کیو ایم کو گمان تھا ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کسی جماعت کا دفترنہیں کھل سکتا۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ اس طرح کی کارروائیاں مصطفیٰ کمال کے بیانات کا تسلسل ہیں، مصطفیٰ کمال نے کہا تھا ہم لڑنے پر آئیں تو کوئی ہم سے نہیں جیت سکتا تحقیقات کی جائے کس کی ہدایت پر پی پی دفتر پر حملہ کیا گیا، پولیس و رینجرز نے سخت کارروائی نہ کی تو بہت مشکل ہوجائیگی، حملے کے پیچھے جو بھی لوگ ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کا کوڈ آف کنڈکٹ کا فیصلہ آیا ہے، شہر میں کسی بھی بورڈ پر جس لیڈر کی تصویر لگی ہو تو مقدمہ ہوگا، الیکشن کے دوران تو یہ سب کچھ ہوتا ہے، ایسے تو ہر کوئی ایک دوسرے کی تصویر لگواکر مقدمہ درج کراسکتا ہے، میری یا مخالف کی تصویر لگ جائے تو کس قانون کے تحت مقدمہ درج ہوگا، پولیس سے گزارش ہے فیصلے کے دباؤ میں کچھ ایسی حرکات نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کی پارٹی الیکشن مہم پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ایم کیو ایم قابل رحم ہے، ان کے بیانات کو سنجیدہ نہ لیا جائے، ایم کیو ایم شہر میں صورتحال خراب کرنا چاہتی ہے جو کہ خطرناک ہے۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی موجودہ صورتحال بہت خراب ہے، مسلم لگ ن کی خواہش تھی کہ کسی طرح الیکشن آگے ہوجائیں، پی پی واحد جماعت ہے جس نے انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلائی، سیاسی جماعتیں عام لوگوں کی نمائندگی کرتی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ڈالنے کی خواہش بھی ن لیگ کی تھی، پی ٹی آئی سے بلے کا نشان لینے کی خواہش بھی ن لیگ کی تھی۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آرہا ایم کیو ایم الیکشن لڑرہی ہے یا پھر پی ایس پی؟، ایم کیو ایم اس وقت پی ایس پی کے نرغے میں ہے، مصطفیٰ کمال کے بعد ایم کیو ایم کا تھوڑا بہت ووٹ بھی ختم ہوگیا، مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکی، کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں ایم کیو ایم کے نتائج دیکھ لیں، میرے جلسے ایم کیو ایم سے زیادہ بڑے ہوتے ہیں، ایم کیو ایم پورے شہر سے لوگ بلاکر جلسہ نہیں کرسکتی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












