ماہ رنگ مسنگ پرسن کے نام پر ڈرامہ کررہی ہیں: جان اچکزئی

کوئٹہ: جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ماہ رنگ مسنگ پرسن کے نام پر ڈرامہ کررہی ہیں، اسلام آباد میں خواتین ٹولہ بی ایل اے سرمچاروں کی ڈھال بن رہا ہے۔
نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کو ان دنوں کئی محاذوں پر کامیابیاں ملی ہیں، پاک افواج کے جوابی حملے میں مطلوب دہشت گرد مارے گئے، ماہ رنگ مسنگ پرسن کے نام پر ڈرامہ کررہی ہیں، اسلام آباد میں خواتین ٹولہ بی ایل اے سرمچاروں کی ڈھال بن رہا ہے۔
جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور عدلیہ سے درخواست ہے ان کو مزید ڈھیل نہ دیں، یہ دہشت گردی واقعے کا الزام بھی ریاست پر ڈال دیں گے، کوئی بھی ملک دشمن ایجنسی مظاہرین کو نشانہ بنا کر فائدہ اٹھا سکتی ہے، ماہ رنگ بلوچ نے ایران میں ہلاک دہشت گردوں کو رشتے دار تسلیم کیا، وطن دوست اور وطن دشمنوں میں فرق رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر ماہ رنگ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت سے چلایا جارہا ہے: وزیر اطلاعات بلوچستان
ان کا کہنا تھا کہ وطن فروشوں کو سرپرچڑھانا ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں، پاکستان نے کئی محاذوں پر کامیابی حاصل کی، کامیابی کیساتھ دنیا میں پاکستان کی قدر بڑھ گئی، اسلام آباد کا دھرنا بھی ناکام ہوگیا، کاری ضرب لگانے کی کوشش بھی پاک فوج کی بدولت ناکام ہوئی، کیمپ میں ماسک پہنے لوگ کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد بھی ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی وقت اسلام آباد میں کہیں بھی کارروائی ہوسکتی ہے، اسلام آباد میں جاری اس دھرنے کو ختم کرایا جائے، مذموم مقاصد کیلئے اسلام آباد کو مسکن بنایا ہوا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












