ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

اداکار ساجد حسن نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی

21 جنوری, 2024 17:31

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار ساجد حسن نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے صدر محمود مولوی نے اداکار ساجد حسن کو پارٹی پرچم والا مفلر پہنایا۔

اس موقع پر ساجد حسن کا کہنا تھا کہ ہمیں انتشار کے بجائے جوڑنے کی سیاست کرنی ہے، اب ہم سوچتے ہیں نوجوانوں اور ملک کے لیے ہمیں کچھ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات 2024: ٹک ٹاکر صندل خٹک نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

رہنما آئی پی پی محمود مولوی کا کہنا تھا کہ ساجد حسن کو آئی پی پی میں خوش آمدید کہتے ہیں، ساجد حسن شوبز اور صنعتی انڈسٹری میں الگ مقام رکھتے ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔