8 فروری کا سورج شیر کی جیت کا پیغام لیکر طلوع ہوگا: حمزہ شہباز

لاہور: حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ہم نے سیاست کو داؤ پر لگا کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، 8 فروری کا سورج شیر کی جیت کا پیغام لیکر طلوع ہوگا۔
لیگی رہنما حمزہ شہباز کا ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 4 سال بانی پی ٹی آئی نے معیشت کا تختہ الٹ دیا، ملک دیوالیہ ہوتے ہوتے بچا ہم نے ریاست کو بچایا، ہم چاہتے تو تماشہ دیکھتے رہتے۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہم نے سیاست کو داؤ پر لگا کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، 8 فروری کا سورج شیر کی جیت کا پیغام لیکر طلوع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: انتخابات 2024: ن لیگ کا امیدواروں کا اعلان، قومی اسمبلی کے 53 حلقے خالی چھوڑ دیے
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور میں چینی 55 روپے فی کلو تھی، ن لیگ کے دور میں پیٹرول 71 روپے لیٹر ہوا کرتا تھا، ن لیگ دور میں ڈالر 105 کا تھا آج دیکھ لیں کہاں ہے؟۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












