جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

کراچی: مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش بارش

22 جنوری, 2024 10:09

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی اور تیز بارش سے موسم خنک اور خوشگوار ہوگیاہے۔
عائشہ منزل، عزیزآباد، گلشن اقبال ایف بی ایریا میں تیز بارش ہوئی ہے،جبکہ گلستان جوہر اور یونیورسٹی روڈ پر ہلکی بارش ہوئی ہے۔
دیگرعلاقوں میں بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ 24گھنٹے میں مزید بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے، شہر کا موجود درجہ حرارت 16 ریکارڈ کیا گیاہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے، خشک ہوائیں شمال مشرق 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔


یہ پڑھیں:پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث 30ارب ڈالر سے زائد کا نقصا ن ہوا: وزیر اعظم

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔