ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

فواد چودھری گروپ سمیت الیکشن سے دستبردار، بائیکاٹ کردیا

22 جنوری, 2024 11:35

اسلام آباد: فواد چودھری نے عام انتخابات 2024 سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر اپنے گروپ سمیت الیکشن کا بائیکاٹ کرلیا ہے۔

انہوں نے خط میں لکھا کہ انتخابات کا مقصد عوام کو اپنے نمائندے چننے کا اختیار دینا ہے، لیکن اگر انتخابات میں چناؤ ہی نہیں ہے تو انتخابات کا کیا مقصد ہے، جہلم میں کیسے الیکشن ہو رہے ہیں سنیں اور سر دھنیں۔

فواد چودھری نے لکھا کہ مجھے الیکشن سے دستبردار کرانے کے لیے جعلی مقدمات میں گرفتار کیا گیا، میرے کاغذات نامزدگی میں رکاوٹ ڈالی گئی، میرا بھائی کاغذات جمع کرانے جہلم پہنچا تو اسے گرفتار کر لیا گیا، اسے دھمکی دی گئی کہ جہلم واپس نہ آنا، مجھے الیکشن سے دستبردار کرانے کے لیے گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: رہنما پی ٹی آئی شفقت محمود الیکشن سے دستبردار ہوگئے

انہوں نے خط میں یہ بھی لکھا کہ انتخابات کا کھیل اس طرح رچایا گیا کہ بقول وارث شاہ "گلیاں ہو جان سنجیاں تے وچ مرزا یار پھرے”۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔