شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو دھوکا دیا، حیران کُن انکشافات سامنے آگئے

چند روز سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید کی شادی سے متعلق خبریں وائر ل ہوہی ہیں، جس سلسلے میں چند حیران کُن انکشافات سامنے آئے ہیں۔
ایک پوڈکاسٹ میں سینئر صحافی اورنجی ٹی وی کے بیورو چیف نعیم حنیف کی جانب سے شعیب ملک اورثناء جاوید کے پوشیدہ تعلق اور پھر اچانک شادی سے متعلق تفصیلات بتائی گئی ہیں۔
نعیم حنیف نے پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ ثناءجاوید اور شعیب ملک گزشتہ 3 سال سے ڈیٹنگ کررہے تھے،اس وقت تک ثناء کی عمیر جسوال سے شادی ہو چکی تھی، شعیب ملک سے اداکارہ کی ملاقات فہد مصطفیٰ کے پروگرام ’جیتو پاکستان‘ میں ہوئی تھی۔
انہوں نے اس بات کا دعویٰ کیا کہ شعیب ملک شوز میں آنے سے پہلے شرائط رکھتے تھے کہ وہ صرف اسی صورت آئیں گے جب ثناءجاوید کو بطور مہمان مدعو کیا جائے گا۔
نعیم حنیف کے مطابق کسی اداکار نے اس بات پر توجہ نہیں دی کیونکہ ثناء جاوید پہلے ہی عمیر جسوال سے شادی شدہ تھیں، لوگ شعیب کے حوالے سے عائشہ عمر کے بارے میں تجسس رکھتے تھے لیکن اصل وجہ کچھ اور تھی۔
انہوں نے کہا کہ ثناءجاوید کی شادی عمیر سے اس وقت ہوئی تھی جب شعیب نے ان کی زندگی میں قدم رکھا، ثناء ، عمیر سے طلاق لینےکے بارے میں کافی فکرمند تھیں۔
نعیم حنیف نے بتایا کہ ثناء جاوید نے عمیر جیسوال 2 سے 3 ماہ قبل طلاق مانگی تھی اور یہ بات گلوکار کے لیے بہت پریشان کن اور تکلیف دہ تھی۔
صحافی نے کہا کہ ثناء اور عمیر جسوال کے درمیان کسی قسم کی چپلقش کی کوئی خبر کبھی سامنے نہیں آئی تھی ، تاہم گزشتہ 3 ماہ کے دوران بہت خاموشی سے دونوں کے درمیان علیحدگی کے حوالے سے معاملات چلے اور اس حوالے سے کسی کو پتا نہیں چل سکا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان آخری لڑائی کی وجہ ثناء جاوید ہی تھیں، ثانیہ مرزا شعیب ملک کے افیئر سے بخوبی آگاہ تھیں،ثانیہ نے شعیب کے اہل خانہ سے رابطہ کیا تو وہ دبئی پہنچے اور دونوں کے درمیان معاملات صاف کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ شعیب ملک کے اہل خانہ نہیں چاہتے تھے کہ ثانیہ کے ساتھ ان کی شادی ختم ہو،وہ ثانیہ مرزا کے ساتھ تھے۔
ان انکشافات پر تبصرہ کرنے والے صارفین نے مختلف آراء کا اظہارکیا۔
بیشتر نے نئی جوڑی کو اپنے پرانے پارٹنرز کےساتھ ’ دھوکہ دہی’ کا مرتکب قراردیا، کچھ نے کہا کہ یہ شعیب اور ثناء کا ذاتی معاملہ ہے جبکہ بہت سوں نے نجی معاملے پر بات کرنے کیلئے صحافی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
یہ پڑھیں:سابق کپتان شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی رچالی
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












