پی ٹی اے کی سمز کے اجرااور فعالیت کے ایس او پیز میں تبدیلی

پی ٹی اے نے سمز کے اجرااور فعالیت کے ایس او پیز میں تبدیلی کردی ہے، نئے ایس او پیز 24 جنوری سے نافذ العمل ہوں گے۔
پی ٹی اے کے مطابق دوسری نئی سم کا اجرااور فعالیت 8 گھنٹے کے بجائے 7 دن میں ہوگی، جبکہ پہلی نئی سم کا اجرااور فعالیت 8 گھنٹے میں ہی ہوگی اور ڈوپلی کیٹ سم کارڈ یا نمبر بھی 8 گھنٹے میں جاری ہوجائے گا۔
پی ٹی اے کے مطابق نادرا بھی اپنے نظام میں ان ایس او پیز کو لاگو کرے گا۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی جانب سے ایک دن میں کئی کئی سمز کے اجراپر فیصلہ کیا گیا، ایک دن میں کئی سمز کے اجرامیں جعلی انگوٹھوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ پڑھیں:ایران میں کی گئی پاکستانی اسٹرائیک میں ہلاک دہشتگردوں کی ہوشربا تفصیلات منظر عام پر آگئیں
Catch all the پاکستان News, سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











