بیویوں کا مزاق اڑانا پاکستانی کرکٹرز کا پسندیدہ موضوع ہے: ثانیہ مرزا

پاکستانی اداکارہ ثناء جاویداورکرکٹرشعیب ملک کی شاد ی کے بعد بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی اپنے پروگرام دی مرزا ملک شو کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے پاکستانی کرکٹرز کی ذہنیت پر تنقید کی ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں سابق کرکٹر وہاب ریاض اپنی اہلیہ زینب چوہدری کے ہمراہ بطور مہمان ثانیہ مرزا کے شو میں شریک ہوئے تھے جس میں ان سے میزبان ثانیہ اور شعیب نے دلچسپ سوالات پوچھے تھے۔
وائرل ویڈیو کی شروعات وہاب ریاض کے جملے سے ہوتی ہے جہاں وہ مزاحیہ گفتگو کے دوران کہتے ہیں کہ ہاں جی بے چاری لڑکیاں ہی معصوم ہوتی ہیں ہم تو بے چارے برے لوگ ہیں، لڑکوں کوئی اچھی عادت ہی نہیں ہوتی۔
جس پر ان کا ساتھ دیتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ ہمارا یہ ہےکہ ہم پیدا ہوتے ہیں، ہمیں پیار ملتا ہے اس کے بعد ڈانٹ سے کام شروع ہوتا ہے، پہلے والدین سے پھر بیویوں سے اور پھر یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔
Sania Mirza clears how Pakistani cricketers behave with their wives.. 👇🏻👇🏻 pic.twitter.com/NzPtfk4vTC
— The Photoshop Guy (@PhotoshopGuy_) January 20, 2024
کر کٹر شعیب ملک کی بات مکمل ہوتے ہی ثانیہ مرزا کہتی ہیں کہ میں اس شو کے ذریعے تمام لوگوں کو ایک بات کہنا چاہوں گی اور میرے خیال سے زینب بھی اتفاق کریں گی کہ پاکستانی کرکٹرز کا پسندیدہ موضوع بیویوں کا مذاق اڑانا ہے۔
ثانیہ مرزا نے دونوں کرکٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس کام کے لیے آپ دوسرے شو پر جائیں یہ شو اس کے لیے نہیں ہے، جس کے جواب میں شعیب ملک کہتے ہیں کہ یہ مذاق نہیں ہے بلکہ یہ حقیقت ہے۔
واضح رہے کہ 20 جنوری کو شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کا اعلان کیا جس کےبعد 21 جنوری اتوار کی صبح ثانیہ مرزا کے اہلخانہ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جس میں شعیب اور ثانیہ کی طلاق کی تصدیق کی گئی تھی۔
یہ پڑھیں؛ خاندان والے مجھے شعیب ملک کی بیوی سمجھتےہیں: عائشہ عمر
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












