جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

لائیو کنسرٹ میں بھارتی گلوکارکی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

23 جنوری, 2024 13:50

دبئی میں لائیو کنسرٹ کے دوران انڈیا کے نامور گلوکار لکی علی نے مظلوم فلسطینیوں سے منفرد انداز میں اظہار یکجہتی کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گلوکار لکی علی کی کنسرٹ میں حاضرین سے گفتگو کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سرائیل کی سخت ترین مذمت کی ہے۔

وائرل ویڈیو میں گلوکار لکی علی نے کہا ہے کہ میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہاں صرف ایک ریاست ہونی چاہئے، اور میں نیتن یاہو سے متفق ہوں لیکن وہ ریاست فلسطین کی ہوگی۔
گلوکار نے مزید کہا کہ ہم سب لوگ مل جل کر رہ سکتے ہیں لیکن اس کیلئے ریاست صرف فلسطین کی ہوگی۔


گلوکار کی بات پر کنسرٹ میں موجودحاضرین نےنہایت پسندیدگی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نعرے لگائے۔
واضح رہےلکی علی اس سے قبل نومبر 2023 میں واشگاف انداز میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے اپنی آواز اٹھا چکے ہیں اور انہوں نے فلسطین جانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

یہ پڑھیں:شعیب ملک کی کامیابی پرثنا جاوید کی تعریفی پوسٹ وائرل

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔