ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

الیکشن 2024: نوجوان ووٹرز مقتدر حلقوں کیلئے سب سے بڑا خطرہ

23 جنوری, 2024 14:22

تحریک انصاف پر تمام تر انتخابی پابندیوں کے باوجود نوجوان ووٹرز مقتدر حلقوں کیلئے خوف کی وجہ بنے ہوئے ہیں، خاص طور پر خیبرپختونخوا میں یہ ’خطرہ‘ مقتدر حلقوں کی نظروں میں نظریں ڈالے کھڑا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کے کے پی میں 18 سے 35 سال کی عمر کے نوجوان ووٹرز 2024 میں خیبرپختونخوا میں ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کے تعین میں اہم کردار ادا کریں گے۔

صوبے میں 56 سے 65 سال کی عمر کے ووٹرز کا تناسب سب سے کم ہے جو کہ صرف 8 فیصد ہے، صوبے میں خواتین ووٹرز کی تعداد 45 فیصد ہے جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 55 فیصد ہے۔

الیکشن کمیشن کی دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا میں ووٹرز کی کل تعداد 21,692,381 ہے جن میں 9,861,698 خواتین ووٹرز اور 11,830,683 مرد ووٹرز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات 2024 : خرچہ 49 ارب تک ہوسکتا ہے

ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ 18 سے 35 سال کی عمر کے ووٹرز کی تعداد 10,791,779 ہے جو کہ 49.74 فیصد ہے، اسی طرح 36 سے 45 سال کی عمر کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4,420,754 ہے جبکہ 46 سے 55 سال کی عمر کے ووٹرز کی تعداد 2,847,155 ہے۔

56 سے 65 سال کی عمر کے ووٹرز کی تعداد 1,810,333 ہے۔ اسی طرح 66 سال سے اوپر کے ووٹرز کی تعداد 1,822,360 بتائی جاتی ہے۔

2018 میں خیبرپختونخوا میں مرد ووٹرز کی تعداد 8,704,628 تھی جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6,609,541 تھی، لیکن 2019 میں، مرد ووٹرز کی تعداد بڑھ کر 10,817,960 ہوگئی، اور خواتین ووٹرز کی تعداد 8,132,940 تھی۔

اسی طرح 2020 میں مرد ووٹرز کی تعداد 11,076,763 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 8,457,201 تھی۔

2021 میں مرد ووٹرز کی تعداد بڑھ کر 11,486,688 ہو گئی اور خواتین ووٹرز کی تعداد 9,124,560 تھی۔ خواتین ووٹرز کی تعداد اب 9,861,698 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 2023 میں مرد ووٹرز کی تعداد 11,830,683 تک پہنچ گئی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔