بلاول نے پی ڈی ایم بنا کر ضیاء کے وارثوں کیساتھ الحاق کیوں کیا؟: شاہ محمود قریشی

راولپنڈی: شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو آج نواز شریف کی انتقامی سیاست نظر آرہی ہے، بلاول نے شہباز شریف کی حکومت کے انڈر وزیر خارجہ کا حلف کیوں اٹھایا؟، انہوں نے پی ڈی ایم بنا کر ضیاء کے وارثوں کیساتھ الحاق کیوں کیا؟۔
رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جاوید ہاشمی نے حق اور سچ کا جھنڈا بلند کیا، جاوید ہاشمی کا ن لیگ کے پلیٹ فارم سے بانی پی ٹی آئی کے حق میں بیان بڑی بات ہے، جاوید ہاشمی نے کہا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے مہم کی قیادت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو آج نواز شریف کی انتقامی سیاست نظر آرہی ہے، بلاول نے شہباز شریف کی حکومت کے انڈر وزیر خارجہ کا حلف کیوں اٹھایا؟، بلاول کہتا ہے کہ ہم بھٹو کے وارث ہیں، انہوں نے پی ڈی ایم بنا کر ضیاء کے وارثوں کیساتھ الحاق کیوں کیا؟۔
یہ بھی پڑھیں: شیر عوام کا خون چوستا ہے، تیر سے اس کا شکار کریں گے: بلاول بھٹو
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آئی پی پی نے چند سیٹوں کیلئے اپنی پارٹی کی قربانی دے دی، ملتان میں جہانگیر ترین ن لیگ کی مدد مانگ رہا ہے، لودھراں میں جہانگیر ترین ن لیگ کی مخالفت کررہا ہے، آئی پی پی نے 51 سیٹوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے، 7 سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کی، باقی فارغ کردیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سائفر صرف اور صرف سیکریٹری خارجہ کے دیکھنے کے لیے تھا، قومی سلامتی کمیٹی نے سیاسی مداخلت کو مانا، سیکریٹری خارجہ نے تمام پارلیمنٹری لیڈرز کو سائفر پر بریفنگ بھی دی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












