ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

آپس میں لڑیں گے تو مخالفین پاکستان کو نقصان پہنچائیں گے: بلاول بھٹو

23 جنوری, 2024 17:12

چنیوٹ: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آپس میں لڑیں گے تو مخالفین پاکستان کو نقصان پہنچائیں گے، میاں صاحب چوتھی بار وزیر اعظم بنے تو انتقام کی ہی سیاست کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت ہم سب ایک تاریخی معاشی بحران سے گزر رہے ہیں، پرانے سیاستدان اور پرانی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کرنا ہے، نئی سیاست لے کر آنے کی ضرورت ہے، میری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، سیاسی اختلاف رائے ہوسکتا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے مشکلات کا سامنا کیا، پیپلز پارٹی نے کبھی انتقام کی سیاست نہیں کی، میری حکومت کا مقصد صرف عوام کی خدمت کرنا ہوگی، ملک کو نفرت کی سیاست نے تقسیم کیا ہے، نفرت کی سیاست نے بھائی کو بھائی سے لڑایا ہے، آپس میں لڑیں گے تو مخالفین پاکستان کو نقصان پہنچائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ غربت، مہنگائی اور بے روزگاری ہے، آپ کے مسائل کم کرنے کی کوشش کریں گے، روٹی ، کپڑا اور مکان کے نعرے پر عملدرآمد کرنا چاہتا ہوں، سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے 30 لاکھ گھر بنا رہے ہیں، پرانے سیاستدان عوامی خدمت کے بجائے ذات کیلئے سیاست کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو بلاسود قرضے دلائیں گے تاکہ اپنا کاروبار کرسکیں، چھوٹے کسانوں کے لیے بینظیر کسان کارڈ بناؤں گا، کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو فائدہ پہنچائیں گے، کسان خوشحال تو ملک خوشحال ہوگا، مزدوروں کے لیے بینظیر مزدور کارڈ لے کر آئیں گے، تعلیم حاصل کریں گے تو روزگار ملے گا، یوتھ کارڈ کے ذریعے نوجوانوں کو سہولت فراہم کریں گے، یوتھ کارڈ سے بے روزگاروں کی مالی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول نے پی ڈی ایم بنا کر ضیاء کے وارثوں کیساتھ الحاق کیوں کیا؟: شاہ محمود قریشی

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو جب وزیر اعظم بنیں تو کہا جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے، جو 3 بار وزیر اعظم بنا وہ چوتھی بار وزیر اعظم بننا چاہتا ہے، کوئی اس شخص سے پوچھے پہلی، دوسری اور تیسری بار کیا کررہا تھا، میاں صاحب چوتھی بار وزیر اعظم بنے تو انتقام کی ہی سیاست کریں گے، ذاتی انتقام سے ملک اور معیشت کو نقصان پہنچایا جائے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ تیر اور شیر کی جنگ ہے، مخالفین کی تمام سازشیں ناکام بنانی ہوگی، تیر پر ٹھپہ لگائیں، تیر پر ٹھپہ لگا کر نئی سوچ پیدا کریں جو عوام کی خدمت کرے، تیر کے امیدواروں کو جتوانا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔