ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

الیکشن 2024؛ پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

23 جنوری, 2024 18:27

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

دفعہ نافذ کرنے کا مقصد صوبہ بھر میں امن و امان کو بہتر کرنا ہے، حکومت پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ 12 فروری تک کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں امن کی صورتحال کو مد نظر رکھ کر دفعہ 144 لگائی گئی ہے، ملک بھر میں 8 فروری کو الیکشن کا انعقاد کیا جارہا ہے، الیکشن کے دوران سیکیورٹی خدشات، خطرات کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن 2024: نوجوان ووٹرز مقتدر حلقوں کیلئے سب سے بڑا خطرہ

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کے دوران صوبے بھر میں امن کو خطرات لاحق ہیں، سیاسی جماعتیں صوبے بھر میں جلسے، جلوس اور کارنار میٹنگ کررہی ہیں، خدشہ ہے دہشتگرد عوامی اجتماعات کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔