ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

پاکستان مخلاف فلم "فائٹر” کی ریلیز پر خلیجی ممالک میں پابندی عائد

24 جنوری, 2024 13:52

ممبئی: ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی پاکستان کے خلاف نئی فلم "فائٹر” کی ریلیز پر خلیجی ممالک میں پابندی عائد کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم بزنس کے ماہر اور پروڈیوسر گریش جوہر نے بتایا ہے کہ تمام خلیجی ممالک نے پاکستان کے خلاف بنائی جانے والی بالی ووڈ فلم "فائٹر” کی ریلیز پر پابندی عائد کردی ہے، ابھی تک صرف محتدہ عرب امارات نے فلم کی ریلیز کی اجازت دی ہے۔

پروڈیوسر گریش جوہر کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک کی جانب سے فلم "فائٹر” کی ریلیز پر عائد کی گئی پابندی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی لیکن اس بُری خبر سے فلم کے ہدایتکار، پروڈیوسرز، اداکار ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

اس فلم میں ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون انڈین فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ انیل کپور کمانڈنگ آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہندوستانی فلمیں صرف پاکستان کو نشانہ کیوں بناتی ہیں، چین کو کیوں نہیں؟

گزشتہ دنوں فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا تھا، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد انڈین فضائیہ پاکستان کے خلاف ایک آپریشن کا منصوبہ بناتی ہے اور ساتھ ہی فلم میں حقائق کو توڑ موڑ کر دکھایا گیا ہے۔

پاکستان کے خلاف بنائی گئی اس فلم کا ٹریلر دیکھ کر پاکستانی عوام اور شوبز شخصیات آگ بگولا ہوگئے تھے اور بھارتی فلم انڈسٹری، ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون پر شدید تنقید بھی کی گئی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔