ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

یہ انتخابات معاشی بے یقینی کا باعث بن سکتے ہیں، فچ رپورٹ

24 جنوری, 2024 15:20

اسلام آباد: عالمی کریڈٹ ایجنسی (فچ) نے پاکستان میں 2024 کے انتخابات سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

فچ نے پاکستان سمیت کئی ایشیائی ممالک کی اقتصادی صورتحال کا جائزہ پیش کیا۔

فچ کی رپورٹ کے مطابق یہ انتخابات معاشی بے یقینی کا باعث بن سکتے ہیں، اقتصادی ترقی کی رفتار میں کمی واقع ہوسکتی ہے، انتخابی کامیابی کیلئے پیش کیے گئے پلان نیا چیلنج سامنے لاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ پورا کرنے کا فیصلہ

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی ممالک کو بیرونی زر مبادلہ کے حصول میں دقت ہوسکتی ہے، قرضوں کے حصول میں رکاوٹیں کھڑی ہوسکتی ہیں، پاکستان اور سری لنکا کے کریڈٹ پروفائل متاثر ہوسکتے ہیں۔

فچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پر انحصار کرنے والے ممالک کو زیادہ مشکلات ہوں گی۔

Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔