جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

سائفر کیس: سابق سیکریٹری خارجہ کےبیان کی کاپی جی ٹی وی نیوز نے حاصل کر لی

25 جنوری, 2024 09:23

سائفر کیس میں سابق سیکریٹری خارجہ کےبیان کی کاپی جی ٹی وی نیوز نے حاصل کر لی ہے،سابق سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے 22 جنوری کو اپنا بیان قلمبند کرایاتھا۔
بیان کے مطابق 8 مارچ 2022 کو واشنگٹن میں پاکستانی سفیر نے ٹیلیفونک رابطہ کیاتھا۔
ملاقات میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن، امریکی اتاشی اور اسسٹنٹ سیکریٹری موجود تھے، ملاقات میں بتایا گیا کہ وزارت خارجہ کو سائفر ٹیلی گرام موصول ہواتھا۔
27مارچ 2022 کو سائفر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے حوالے کیا گیا تھا، سائفر سے متعلق نوٹ امریکی ایڈیشنل سیکریٹری فیصل نیاز ترمذی نے بھیجا تھا۔
بیان کے مطابق بنی گالہ میٹنگ طےشدہ نہیں تھی، فوری طلب کی گئی تھی، میٹنگ میں وزیر اعظم، شاہ محمود قریشی اور اعظم خان موجود تھے۔

یہ پڑھیں:سائفر ٹیلی گرام میں کہیں پر سازش یا دھمکی کا کوئی ذکر نہیں تھا: اسد مجید

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔