جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

ن لیگ کی حکومت بنی بھی تو مدت پوری نہیں کر پائیگی: منظور وسان

25 جنوری, 2024 11:16

 

کراچی: منظور وسان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی حکومت بنی بھی تو وہ مدت پوری نہیں کر پائے گی، ن لیگ سربراہ کو قدرت نے مایوسی دی ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے بانی پی ٹی آئی کی جیل سے رہائی کا کوئی امکان نہیں، اگر کوئی چاہے تو بھی بانی پی ٹی آئی کو جیل سےرلیز نہیں کراسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے: منظور وسان

منظور وسان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت بنی بھی تو وہ مدت پوری نہیں کر پائے گی، جہانگیر ترین سپورٹ لینے کیلئے نواز شریف کی سائیڈ لے رہے ہیں، جہانگیر ترین پہلے الیکشن جیتے تو سہی پھر دیکھیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ سربراہ کو قدرت نے مایوسی دی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔