رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ وار کا ملزم گرفتار

کراچی: رینجرز اور پولیس نے پریڈی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری میں ملوث ملزم جنید بلوچ کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم جنید بلوچ کا تعلق لیاری گینگ وار جمیل چھانگا گروپ سے ہے، گرفتار ملزم سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا ہے۔
ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزم 2016 میں لیاری گینگ وار جمیل چھانگا گروپ میں شامل ہوا، ملزم گینگسٹر نوید عرف کپی اور وسیم جوجی کے ہمراہ وارداتوں میں ملوث رہا، ملزم نے 9 ستمبر 2023 کو ساتھی کے ساتھ کیپری سینما پر واردات کی، ملزم نے کوسٹ گارڈ کے سپاہی محمد بلال کو مزاحمت پر شہید کردیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ سولجر بازار میں بھتہ نہ دینے پر چوکیدار شاکر اللہ کو قتل کیا، ملزم نے پرانا گولیمار کی مارکیٹوں سے بھتہ وصولی اورٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان اور ایمل ولی پر حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالے 2 دہشتگرد گرفتار
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












