دبئی: فراخ دل شخص نے ویٹر کو لاکھوں سے زائد ٹپ دے دی

ریسٹورنٹ میں کھانے کے بعد ویٹرز کو ٹپ تو سب ہی دیتے ہیں لیکن دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے والے شخص نے ویٹر کو 67 لاکھ روپے سے زائد کی ٹپ دے کر لوگوں کو حیران کردیا ہے۔
سوشل میڈیا پردبئی کے سالٹ بائیز نامی ریسٹورنٹ کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے اپنے کھانے کے مرکز میں آنے والوں کا بل شیئر کیا۔
ریسٹورنٹ کی جانب سے شیئر بل میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صارف نے ویٹر کو 90 ہزار درہم (تقریباً 67 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کی ٹپ دی ہے۔
View this post on Instagram
جبکہ صارف کا یہ بل مجموعی طور پر 3 لاکھ 98 ہزار 630 درہم کا ہے جو تقریباً 3 کروڑ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر اس بل پر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












