امیر جماعت اسلامی کراچی کا کل انٹر بورڈ آفس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان

کراچی: حافظ نعیم الرحمان نے کل انٹر بورڈ آفس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کل انٹر میڈیٹ بورڈ کے سامنے دھرنا دیا جائے گا، کل دھرنے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، جن بچوں کو فیل کیا گیا ان کی حمایت میں کل دھرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں سے تعلیم چھین لی گئی، نگراں وزیر اعلیٰ اس سارے عمل کو شفاف بنائیں، شہر کراچی کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، جماعت اسلامی شہر کے ہر مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا سندھ حکومت بنانے میں اہم کردار ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک مافیا کیخلاف صرف جماعت اسلامی میدان میں نکلتی ہے، الیکشن میں سب کو مسترد کریں گے، شہر کا مقدمہ نوجوانوں کے ساتھ مل کر لڑرہے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












