کسی کی سپورٹ سے ملک نہ 2018 میں چلا نہ اب چلے گا: شاہد خاقان

راولپنڈی: شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کسی کی سپورٹ سے ملک نہ 2018 میں چلا نہ اب چلے گا، نئی جماعت کا فیصلہ الیکشن کے بعد کروں گا، میں نے الیکشن چھوڑا ہے، سیاست نہیں چھوڑی۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اس سیاست سے اتفاق نہیں کرتا جہاں آج ن لیگ کھڑی ہے، ن لیگ سے کوئی ناراضگی نہیں، ٹکٹ کے لیے بھی اپلائی نہیں کیا، مسلم لیگ ن کے خلاف کوئی الیکشن نہیں لڑا، نواز شریف نے وطن واپسی پر مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے لوگوں کو پولیس، نیب اور اینٹی کرپشن بلا رہی ہے، مجھے نہیں عثمان عباسی کو طلب کیا تھا، نواز شریف میرے قائد تھے، پارٹی میں اختلاف ہے، الیکشن کو متنازع نہیں بنانا چاہیے، کسی کی سپورٹ سے ملک نہ 2018 میں چلا نہ اب چلے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے بغیر آجائیں مگر مورال ڈاؤن نہ کریں: شاہد خاقان عباسی
ان کا کہنا تھا کہ جو الیکشن نہیں لڑرہے ان کے ساتھ یہ ہورہا ہے، جو الیکشن لڑرہے ہیں ان کا کیا حال کیا جاتا ہوگا، ملک کی تینوں بڑی جماعتیں ناکام ہوچکی ہیں، نئی جماعت کا فیصلہ الیکشن کے بعد کروں گا، میں نے الیکشن چھوڑا ہے، سیاست نہیں چھوڑی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












