جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

عمران اشرف کی بچی کو چھونے سے قبل والدہ سے اجازت، ویڈیوو ائرل

25 جنوری, 2024 13:35

پاکستان کے مشہورومعروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہورہی ہے، جس میں انہوں نے ایک بچی کو ہاتھ لگانے سے قبل اس کی والدہ سے اجازت لی۔

ایک شو میں میزبان عمران اشرف کو حاضرین میں موجود منتشا نامی ننھی بچی کی باتوں کے انداز پر خوب پیار آیا،جس پر انہوں نے اسے اسٹیج پر اپنے پاس آنے کا کہا۔

ننھی بچی کو اپنے قریب بٹھاکر چھونے سے قبل عمران اشرف نے بچی کے والدین سے اجازت لیتے ہوئے کہا کہ ’کیا میں چھو سکتا ہوں؟ اجازت ہے؟‘

اداکار عمران اشرف کے یوں پوچھنے پر آڈیئنس میں بیٹھی خاتون نے اداکار کو اجازت دی اور پھر عمران اشرف نے بچی سے سوال و جواب کا سلسلہ شروع کردیا۔


عمران اشرف کے اس عمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر دیگر شوبز شخصیات اور صارفین نے اداکار کے اس عمل کی خوب تعریف کی ہے۔
ایک خاتون صارف نے لکھا ‘آپ کا بچی کو ہاتھ لگانے سے قبل اس کے والدین سے اجازت لینا قابلِ تعریف ہے، پاکستانی مردوں کو آپ سے سیکھنا چاہیے۔

اداکارہ و سوشل میڈیا انفلوئنسر سدرہ بتول نے بھی تبصرہ کیا اور کہا ‘جس طرح آپ نے بچی کی والدہ سے اجازت طلب کی، یہ شیئر کرنے کے قابل ہے۔

فوٹو: اسکرین گریب
ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے بھی کمنٹ کیا اور کہا ‘بچی چھونے سے قبل اجازت مانگنا سب سے بہترین عمل ہے جو میں نے کسی بھی پاکستانی سلیبریٹی کی جانب سے دیکھا ہے، آپ کے لیے بہت ساری دعائیں۔
اس کے علاوہ اداکار منیب بٹ نے بھی کمنٹ کرتےہوئے عمران اشرف کے لیے دل کے ایموجی شیئر کیے۔

فوٹو: اسکرین گریب

یہ پڑھیں: شعیب ملک کی شادی پر فہد مصطفیٰ تنقید کی زد میں آگئے

 

 

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔