انتخابات 2024، الیکشن کمیشن نے جعلی پیغامات سے متعلق انتباہ جاری کردیا

اسلام آباد: انتخابات 2024 سے متعلق جعلی خبروں کا سلسلہ جاری ہے، اسی ضمن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتباہ جاری کردیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے نام سے جعلی واٹس ایپ کالز اور پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، عوام ایسی جعلی واٹس ایپ کالز سے ہوشیار رہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کالز اور پیغامات کی تصدیق کیلئے چیف الیکشن کمشنر کے اسٹاف سے رابطہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن 2024؛ پنجاب میں ممکنہ دہشتگردی کا خطرہ
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ممبران الیکشن کمیشن، کسی سینئر افسر کی کال یا پیغام کی بھی تصدیق کی جائے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












