نواز شریف کے بیٹے پاکستان میں ہی رہیں گے: مریم نواز

لاہور: مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو کبھی 2 تو کبھی 3 سال کی حکومت ملی، جہاں مینڈیٹ نہیں ملا وہاں بھی نواز شریف کے منصوبوں کا نشان موجود ہے، نواز شریف کے بیٹے پاکستان میں ہی رہیں گے۔
چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز نے این اے 119 میں انتخابی دفتر کا افتتاح کیا اور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے 119 میں پہلی بار قدم رکھا ہے، این اے 119 کے عوام نے آج اپنا فیصلہ سنادیا، 2018 میں این اے 119 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا، 2018 میں این اے 119 سے نا اہل کیا گیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے پاس کبھی کوئی سرکاری عہدہ نہیں رہا، الزام تھا والد کے ساتھ کھڑی کیوں ہوئی، خوشی ہے اس حلقے کو ایسا نوجوان دیا جس نے آپ کی خدمت کی، ن لیگ کے سوا کسی بھی جماعت نے کچھ نہیں کیا، ان جماعتوں کا کام ہے تنقید کرو اور الزامات لگاؤ۔
یہ بھی پڑھیں: لیول پلیئنگ فیلڈ مانگنے والے میدان میں آکر مقابلہ کریں: مریم نواز
ان کا پیپلز پارٹی پر نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک جماعت ایسی ہے جس کے پاس ترقیاتی منصوبے ہیں، کچھ جماعتیں ایسی ہیں جنہوں نے اپنے صوبے میں 15 سال حکومت کی، 15 سال میں 15 منصوبے گنوادو تو ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک شخص پنجاب آکر کہتا ہے نواز شریف نے ابھی تک منشور نہیں دیا، نواز شریف نے جو منشور دیا اس پر عمل بھی کیا، نواز شریف آج بھی بجلی کے بل کم کرنے پر کام کررہے ہیں، نواز شریف صرف عوام کی مشکلات دور کرنے کا سوچتے ہیں، ن لیگ کے سوا کسی بھی جماعت نے کچھ نہیں کیا، پنجاب نواز شریف پر تنقید نہیں سنتا۔
مریم نواز نے کہا کہ آپ کو نواز شریف کے 1500 منصوبے بتا سکتی ہوں، نواز شریف کو کبھی 2 تو کبھی 3 سال کی حکومت ملی، جہاں مینڈیٹ نہیں ملا وہاں بھی نواز شریف کے منصوبوں کا نشان موجود ہے، نواز شریف کے بیٹے پاکستان میں ہی رہیں گے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












