ویڈیو: گلوکار بلال سعید لائیو کنسرٹ کے دوران غصہ، مداحوں کو مائیک دے مارا

لاہور: معروف پاکستانی گلوکار بلال سعید نے لائیو کنسرٹ کے دوران غصے میں مداحوں کو مائیک دے مارا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بلال سعید کو اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پرفارمنس کے دوران گلوکارکو اچانک غصہ آیا، انہوں نے ہاتھ میں موجود مائیک آڈینس کی طرف پھینک دیا اور اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صباء قمر اور گلوکار بلال سعید مسجد بے حرمتی کیس سے بری
View this post on Instagram
تاہم گلوکار کے غصے کی وجہ سامنے نہ آسکی، امکان یہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بلال سعید کو وہاں پر موجود مداح کی کسی حرکت پر غصہ آیا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












