جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

یہ وہی پرانی آئی جے آئی اور ضیاء والی ن لیگ بن گئی ہے: بلاول بھٹو

25 جنوری, 2024 17:33

گجرات: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ یہ وہی پرانی آئی جے آئی اور ضیاء والی ن لیگ بن گئی ہے، میرا ساتھ دیں ہم شیر کے شکار کا بندوبست کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا گجرات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو چوتھی باروزیراعظم بننا چاہتا ہے ان کا منشور تو ابھی تک بن رہا ہے، 8 فروری کوتیر پر ٹھپہ لگائیں اور میرے امیدواروں کو جتوائیں، وہ سیاسی کارکن جو سیاسی قیدی بن چکے ان کو رہا کیا جائے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ لیگی کارکنوں کی اپنی جماعت نے اپنا ہی نظریہ چھوڑدیا ہے، یہ وہی پرانی آئی جے آئی اور ضیاء والی ن لیگ بن گئی ہے، ن لیگ کے نظریاتی کارکن کو ووٹ کی عزت چاہیئے تو تیر پر ٹھپہ لگائیں۔

یہ بھی پڑھیں: میاں صاحب کے 2 ادوار کسی آمریت سے کم نہیں تھے: بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ یہ شیر وہ شیر نہیں رہا، یہ شیر عوام کا خون چوستا ہے، یہ شیر کسانوں، مزدوروں اور نوجوانوں کا خون چوستا ہے، میرا ساتھ دیں ہم شیر کے شکار کا بندوبست کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان کو ابھی نہیں چوتھی بار وزیراعظم بننے سے روکنا ہے، پی ٹی آئی والے آزاد کو بھی ووٹ ڈالیں گے تو وہ بھی شیر کو جائیگا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔