جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

ملک میں بھارتی ایجنٹ دہشتگردی، قتل و غارت میں ملوث پائے گئے ہیں: پاکستان

25 جنوری, 2024 17:54

اسلام آباد: سائرس سجاد قاضی کا کہنا ہے کہ ملک میں بھارتی ایجنٹ دہشتگردی، قتل و غارت سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث پائے گئے، بھارتی ایجنٹ سے متعلق ہمارے پاس ثبوت ہیں۔

سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شاہد لطیف کو سیالکوٹ میں مسجد کے باہر قتل کیا گیا، سیالکوٹ میں شاہد لطیف کے قتل میں بھارتی ایجنٹ ملوث ہیں، بھارتی ایجنٹ سے متعلق ہمارے پاس ثبوت ہیں، بھارتی ایجنٹ نے شاہد لطیف کے قتل کا اعتراف کیا۔

سائرس سجاد قاضی کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری محمد ریاض کو راولاکوٹ میں مسجد میں قتل کیا گیا، بھارتی ایجنٹ نے اجرتی قاتل کے ذریعے محمد ریاض کو قتل کرایا، سیکیورٹی فورسز نے اجرتی قاتل کو گرفتار کیا جس نے جرم کا اعتراف کیا، بھارتی ایجنٹ دہشتگردی، قتل و غارت سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث پائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کالعدم ٹی ٹی پی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 17 دہشتگرد گرفتار

ان کا کہنا تھا کہ اشوک کمار اور یوگیش کمار بھارتی ایجنٹس کے ذریعے کارروائی کراتے تھے، ملزم عبداللہ علی بیرون ملک فرار ہورہا تھا، عبداللہ علی سے بھارتی ایجنٹ اشوک کمار نے سوشل میڈیا پر رابطہ کیا تھا، بھارت پاکستانی خود مختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر بھارت کا محاسبہ کیا جانا چاہیئے، بھارت کو کٹہرے میں لایا جائے، قاتلوں کی خدمات سوشل میڈیا کے ذریعے حاصل کی گئیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔