پاکستان میں رہنماؤں کاانتخاب پاکستانی عوام کرے گی: امریکا

امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے،پاکستان میں مستقبل کے رہنماؤں کاانتخاب پاکستانی عوام نے کرنا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آزاد خود مختار میڈیا جمہوریت کے کردار کیلئے اہم ہے،صحافی شفاف الیکشن میں اہم کرداراداکرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں اظہاررائے کی آزادی اور پریس پر پابندیوں کی دیگر رپورٹس پر تشویش ہے،ہ چیزیں پاکستانی حکام کے بیان کردہ منصفانہ اور شفاف انتخابات کے ہدف سے متصادم ہیں۔
یہ پڑھیں:امریکا : تاریخ میں پہلی بار اجرتی قاتل کو نائٹروجن گیس سے سزائے موت
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











