جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

شعیب ثنا شادی، سنگر عمیر جسوال کی ثانیہ مرزا کو کال

26 جنوری, 2024 12:43

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اورشوبزاداکارہ ثناء جاوید کی شادی سے متعلق خبروں نے سوشل میڈیا کو بھر رکھا ہے،آئے روز ایک نیا انکشاف اورنئی بحث سامنے آرہی ہے۔
ثناء جاوید اور شعیب ملک کی شادی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سابق بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا اور گلوکار عمیر جسوال کی حمایت کی جارہی ہے۔
ایک پوڈکاسٹ شو میں شرکت کرتے ہوئے نجی ٹی وی کے  صحافی نے شعیب ملک کی شادی سے متعلق کئی رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئےایک تہلکہ خیز انکشاف کیا ۔

صحافی نے عمیر جسوال ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ جس مشکل وقت سے ثانیہ مرزا گزر رہی ہیں، اسی وقت سے عمیر جسوال بھی گزر رہے ہیں، اس شادی کی خبر کے بعد عمیر جسوال نے ثانیہ مرزا کو کال کی اور اپنا اور ان کا دُکھ درد بانٹا ہے۔

صحافی نے کہاکہ عمیر جسوال دراصل اس کہانی کے خاور مانیکا ہیں، انہوں نے ثانیہ مرزا کو کال کرکے ان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے آئندہ زندگی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہاربھی کیا ہے، دونوں نے کال پر ایک دوسرے کا بوجھ ہلکا کیا ہے۔

عمیر جسوال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے صحافی نے مزید کہا کہ عمیر جسوال کی پوری شوبز انڈسٹری سے اچھے اور دوستانہ تعلقات تھے۔
انہوں کہامجھے سمیت کئی لوگ ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن انہوں نے اپنا فون بند کررکھا ہے، انتہائی مضبوط ذرائع سے یہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے ثانیہ مرزا کو کال کی ہے۔

صحافی  نے مزید بتایا کہ شعیب ملک کے اہلِ خانہ اداکارہ ثناء سے ان کی شادی کے حق میں نہیں تھے، وہ شعیب اور ثانیہ کے درمیان معاملات طے کرنے کے لیے دبئی بھی گئے تھے لیکن شعیب نے ان کی بات نہیں سنی۔

بیورو چیف و صحافی نے بتایا کہ عمیر کبھی ثناء کو طلاق نہیں دینا چاہتے تھے، اس کے بعد انہیں راولپنڈی میں رہنے والے ثناء کے کچھ بہت قریبی دوستوں کے فون آئے اور انہوں نے ان سے طلاق کے کاغذات پر دستخط کرنے کو کہا آخر کار عمیر نے ثناء کو طلاق دے دی۔

یاد رہے کہ ثنا ء جاویدنے 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے نکاح کیا تھا، جبکہ ثناء کی گلوکار عمیر جسوال سے طلاق کی خبریں دسمبر 2022 میں سامنے آئی تھیں۔

یہ پڑھیں:شعیب ملک کی کامیابی پرثنا جاوید کی تعریفی پوسٹ وائرل

 

 

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔