90 ہزار سال پرانے انسانی قدموں کے نشانات دریافت

سائنسدانوں نے شمال مغربی مراکش میں 90 ہزار سال پرانے انسانی قدموں کے نشانات دریافت کرلیےہیں،یہ انسانوں کی موجودہ نسل ہومو سیپئنز کے شمالی افریقا میں ملنے والے قدیم ترین نشانات ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مراکش، جرمنی، اسپین اور فرانس کے ماہرین پر مشتمل ٹیم نے قدموں کے ان نشانات کو جولائی 2022 میں مراکش کے شہر العرائش کے قریب ایک ساحلی علاقے میں دریافت کیا تھا۔
محققین کا کہنا ہےکہ ہم نے برفانی عہد سے تعلق رکھنے والے انسانوں کے قدموں کے 85 نشانات دریافت کیے ہیں،ان نشانات کے حجم سے عندیہ ملتا ہے کہ وہ بچوں، نوجوانوں اور بالغ افراد کے قدموں کے نشانات ہو سکتے ہیں۔
ان کے مطابق 85 میں سے 31 نشانات ممکنہ طور پر بچوں کے ہیں، 26 نوجوانوں جبکہ 24 بالغ افراد کے ہوسکتے ہیں۔

محققین نےنے یہ بھی واضح کیا کہ باقی 4 کے بارے میں عمر کا تخمینہ لگانے کے لیے استعمال ہونے والے ماڈل کے نتائج مکمل طور پر ٹھوس نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس مقام پر کوئی اسٹرکچر دریافت نہیں ہوا تو ہوسکتا ہے کہ یہ جگہ گزرنے کا راستہ ہو یا غذائی گزرگاہ ہو۔
یہ پڑھیں:تلی ہوئی ٹوتھ پکس کھانےکا ٹرینڈ، وزارتِ خوراک کی وارننگ
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












