پشاور اور گردونواح میں اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد

پشاور: خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور اور گردونواح میں اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق لائسنس یافتہ اسلحہ لیکر چلنے پر 11 فروری تک پابندی عائد کی گئی ہے، الیکشن کے پیش نظر اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: انتخابات سے پہلے پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ سوالیہ نشان
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے باعث پابندی لگائی گئی ہے، اسلحے کی نمائش کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












