جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کے والد کو گرفتار کرلیا گیا

28 جنوری, 2024 14:15

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

حماد اظہر نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں کہا کہ بزدل لاڈلے، خوفزدہ حکومت کے حکم پر میرے والد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 82 سالہ میاں اظہر کو این اے 129 میں ریلی نکالنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ این اے 129 کے کارکن اپنے اپنے مقام سے ریلیاں نکالیں۔

حماد اظہر کے والد میاں اظہر قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گرفتاری کے باوجود اپنے اصولوں پر کھڑا ہوں: شیخ رشید

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آج امیدواروں کو انتخابی ریلیاں نکالنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔