جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

سب رجسٹرار کی بھرتی کا عمل اب سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہوگا: نگراں وزیراعلیٰ سندھ

28 جنوری, 2024 14:21

کراچی : نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا ہے کہ سب رجسٹرار کی بھرتی کا عمل اب سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہوگا۔

جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا تھا کہ سب رجسٹرار کی آسامی گریڈ 15 کی ہے، یہ اہم پوسٹ ہے، سب رجسٹرار کو کمیشن کے ذریعے بھرتی کرنے سے اداروں میں بہتری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹوکر اچی کی قسمت بدلنے سے پہلے گٹر کے ڈھکن تو لگوادیں: گورنر سندھ

ان کا کہنا تھا کہ سب رجسٹرار ملکیت کی رجسٹری کرتا ہے، کرپشن کا خاتمہ تب ہی ممکن ہے جب بھرتیاں میرٹ پر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے محکمہ ریونیو کو عوام کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل کردیا ہے، محکمہ ریونیو میں اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں جس سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔