ویڈیو: راحت فتح علی خان کا اپنے ملازم پر تشدد، اصل حقیقت کیا ہے؟

معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کی اپنے ملازم نوید حسنین کی پٹائی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں راحت فتح علی خان ملازم سے بوتل کا پوچھتے رہے ہیں۔
Famous singer Rahat Fateh Ali khan beating his servent for bottle of Alcohol pic.twitter.com/9DZwYxgPmV
— Ghulam Abbas Shah (@ghulamabbasshah) January 27, 2024
اس حوالے سے ملازم کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں نوید حسنین کا کہنا ہے کہ راحت فتح علی خان میرے استاد ہیں، جو بھی چل رہا ہے یہ سب جھوٹ ہے وہ ہمارے مرشد ہیں ہمیں مار سکتے ہیں اور ڈانٹ بھی سکتے ہیں، جس بوتل کی بات ہو رہی ہے وہ خان صاحب کے مرشد پاک نے پڑھا ہوا تھا، وہ بوتل مجھ سے گم ہو گئی تھی۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: راحت فتح علی خان کے گانے نے مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
نوید حسنین کا کہنا ہے کہ جس نے ویڈیو بنائی ہے وہ بہت بڑا بلیک میلر ہے، یہ جو چل رہا ہے میرے استاد کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔
View this post on Instagram
واقعے کے حوالے سے خود راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ایک استاد اور شاگرد کے آپس کے معاملے کی بات ہے، شاگرد اچھا کام کرتا ہے تو ہم اس کو اتنا ہی پیار بھی دیتے ہیں۔
View this post on Instagram
گلوکار نے کہا کہ اگر کوئی غلطی ہوتی ہے تو ہم اس کوسزا بھی دیتے ہیں، دم کیے ہوئے پانی کی بوتل میں کہیں رکھ کر بھول گیا تھا، میں نے اسی وقت اپنے شاگرد سے معافی بھی مانگی تھی۔
View this post on Instagram
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












