جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

8 فروری کو سیاسی مخالفین کا جلوس نکلے گا: شہباز شریف

28 جنوری, 2024 16:40

سیالکوٹ: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 8 فروری کا سورج پاکستان کی فتح کا سورج ہوگا، 8 فروری کو سیاسی مخالفین کا جلوس نکلے گا۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیالکوٹ والوں نے میری اور نوازشریف کی تھکن دورکردی، 8 فروری کو سورج مسلم لیگ ن کا سورج ہوگا، 8 فروری کا سورج پاکستان کی فتح کا سورج ہوگا، نواز شریف کے چوتھی بار وزیر اعظم بننے کا سورج طلوع ہوگا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کے کاروباری حضرات پاکستان کو اربوں ڈالر کما کردیتے ہیں، سیالکوٹ پاکستان کا کماؤ شہر ہے، کچھ مخالفین کہتے ہیں ن لیگ باہر نکل کر جلسے نہیں کررہی، کیا آج ہم سیالکوٹ کے کسی کمرے میں جلسہ کررہے ہیں؟۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا: شہباز شریف

ان کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی مہربان جلسوں میں مزدور، کسان کارڈ نکال کر دکھاتے ہیں، غور سے دیکھیں تو لگتا ہے وہ کسی فٹبال میچ کے ریفری ہیں، نواز شریف، ن لیگ ترقی اور خوشحالی کے سفر کا دوبارہ آغاز کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں ن لیگ کا جلسہ آج پورا پاکستان دیکھ رہا ہے، سیالکوٹ کا جلسہ گواہی دے رہا ہے 8 فروری کو سیاسی مخالفین کا جلوس نکلے گا، آج عوامی سمندر گواہی دے رہا ہے کہ 8 فروری کاسورج ن لیگ کا ہوگا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔