کراچی: پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم، ایس ایچ او شدید زخمی

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے پولیس اہلکاروں پر ڈنڈے اور لاٹھیاں سے دھاوا بول دیا۔
ذرائع کے مطابق تین تلوار پر پی ٹی آئی کے شرپسند کارکنان نے ایس ایچ او پر تشدد کیا، جس کے باعث ایس ایچ او بے ہوش ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ ایس ایچ او بوٹ بیسن ریاض نیازی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کے والد کو گرفتار کرلیا گیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد سے متعدد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے قانون کی رٹ قائم کرنے کیلئے متعدد شرپسندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












