ملک میں یوریا کھاد کا بحران برقرار، بلیک میں فروخت جاری

اسلام آباد: ملک میں 2 لاکھ 20 ہزار ٹن درآمد کرنے کے باوجود یوریا کھاد کا بحران برقرار ہے۔
حکومت یوریا کھاد کے سرکاری نرخ پر عملدرآمد کرانے میں بھی ناکام ہوگئی ہے، ملک بھر میں یوریا کھاد کی من مانے نرخوں اور بلیک میں فروخت جاری ہے، لاہور اور حیدر آباد میں یوریا کھاد کی بوری کی قیمت میں 1530 روپے کا فرق ہے۔
دستاویز کے مطابق حیدرآباد میں یوریا کھاد کی فی بوری 5350 روپے تک پہنچ گئی ہے، لاہور میں یوریا کی بوری سب سے کم 3800 روپے میں دستیاب ہے۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ بنوں میں یوریا کی بوری 5200، پشاور میں 5000 میں فروخت ہورہی ہے، کوئٹہ میں یوریا بوری 4848 روپے اور سکھر میں 4800 روپے کی ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں یوریا کھاد کا بحران ،قیمتوں میں مزید اضافہ
راولپنڈی میں 4850 روپے، گجرانوالہ میں بوری 5000 میں فروخت ہورہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر کی سالانہ یوریا کھاد کی ضرورت 70 لاکھ میٹرک ٹن ہے، رواں سال ملک میں یوریا کھاد کی مقامی پیداوار 64 لاکھ میٹرک رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر میں حکومت نے 2 لاکھ 20 ہزار ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی اجازت دی، ٹی سی پی 2 لاکھ 20 ہزار ٹن یوریا کھاد درآمد کر چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق ربیع سیزن میں اب بھی 4 لاکھ ٹن یوریا کھاد کی قلت کا سامنا ہے۔
Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











