بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے باس 17 کا ٹائٹل جیت لیا

ممبئی: معروف بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے رئیلیٹی شو بگ باس 17 کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔
بگ باس 17 کا ٹائٹل جیتنے پر منور فاروقی کو 50 لاکھ روپے، ایک کار اور بگ باس ٹرافی ملی۔
بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کا یہ سیزن 16 اکتوبر 2023 سے شروع ہوا جس میں انکیتا لوکھنڈے، ابھیشیک کمار، منور فاروقی، منارا چوپڑا اور ارون مشیٹی شو کے ٹاپ 5 کنٹیسٹنٹ کی دوڑ میں شامل تھے۔
بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اس مقبول ریئیلٹی شو کی میزبانی کی۔
بگ باس 17 میں منور کے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے بہت سے مقابلہ کرنے والوں اور خود سلمان خان نے بھی ان کے کھیل کو بورنگ قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بگ باس میں خاتون کنٹیسٹنٹ بے ہوش، سلمان خان کی ہوائیاں اُڑ گئیں
اس پر منور نے کہا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں ایک پرسکون انسان ہیں جو چیخنے چلانے کے بجائے پرسکون طریقے سے حالات سے نمٹنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












