ریاستوں کے تعلقات میں احترام، تقدس خصوصی اہمیت رکھتے ہیں: آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ریاستوں کے تعلقات میں احترام، تقدس خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں تاریخی، باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا، آرمی چیف نے دوسری ریاست کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کے احترام کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا مقصد افرا تفری اور مایوسی پھیلانا ہے: آرمی چیف
آئی ایس پی آر کے مطابق قریقین نے بھی اتفاق کیا کہ دہشتگردی کے مشترکہ خطرے سے باہمی تعاون سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ریاستوں کے تعلقات میں احترام، تقدس خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












