مزیدار قیمہ بریانی

اجزا ء:
سیلہ چاول 1/2کلو
بیف (قیمہ ہاتھ کا) 1کلو
پیاز 3عدد
ٹماٹر 4 – 5عدد
ہری مرچیں 8 – 10عدد
ہرا دھنیا (چوپڈ) 1/2گٹھی
کا لا زیرہ 1چائے کاچمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ 2کھانے کے چمچے
رائی دانہ 1چائے کاچمچ
گرم مصا لحہ پاؤڈر 1کھانے کاچمچ
لال مرچ (کُئی ہوئی) 2کھانے کے چمچے
کالی مرچ (ثا بت ) 1چائے کاچمچ
تیز پا ت 4 – 5عدد
چھوٹی الا ئچی 4 – 5عدد
دار چینی 2ڈنڈیاں
لونگ 4 – 5عدد
املی کا پیسٹ 1کپ
گھی 1کپ
نمک حسبِ ذائقہ
چاولوں کو تیار کرنے کاطریقہ :
چاولوں کو دھو کر بھگو دیں پھرتیز پات، کالا زیرہ اور حسب ِذائقہ نمک کے سا تھ بوائل کرلیں اور چھان کر ایک طرف رکھ دیں، چاول تیارہوجائیں گے۔
اب ایک پین میں گھی گرم کریں اور اس میں پیاز ڈال کر برائون کرلیں اور نکال کرایک طرف رکھ دیں۔
اب اسی گھی میں دار چینی، لونگ، الا ئچی، کالی مرچ، رائی دانہ ڈال کر کڑ کڑا لیں، پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور قیمہ شامل کرکے اچھی طرح سے بھن لیں، یہاں تک کہ قیمہ اور گھی الگ الگ ہوجائیں۔
اب اس میں حسبِ ـضرورت پانی ڈال کر گلنے کیلئے چھـو ڑ دیں، جب قیمہ گلنے کے قریب ہوجائے تو ٹماٹر، ثابت ہری مرچیں شامل کرلیں اور اتنا پکائیں کہ قیمہ خُشک ہوجائے ۔
اب ایک پتیلی کی سطح پر تھوڑا سا گھی لگا ئیں، چاول ڈالیں اب اس پر آدھا املی کا پیسٹ ڈالیں اور آدھی برائون پیاز ڈالیں، پھر قیمہ بچھا ئیں اور باقی چاولوں کو ڈال دیں۔
اب آخر میں بچا ہوا املی کا پیسٹ، برائون پیاز اور ہرا دھنیا ڈال کر دم پر لگا دیں، دم پورا ہوجائے تو ڈش آئوٹ کر لیں اور سرو کرلیں۔
یہ پڑھیں:چکن ملائی بوٹی
Catch all the صحت News, کھانے News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












