پنجاب میں دواؤں کے متاثرہ بیچز کا استعمال فوری روکنے کی ہدایت

Do Not Buy This Allergy Medicine Now
لاہور: پنجاب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کو بعض متاثرہ طبی مصنوعات کے مخصوص بیچز کا استعمال فوری طور پر روکنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ صحت پنجاب اور ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگز کنٹرول کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پنجاب کی رپورٹ کے بعد Tab Bemin 500mcg، بیچ نمبر 087-APR-2027 اور Sterile Water for Injection، بیچ نمبر 186 اور 187 کی فروخت روکنے اور انہیں مارکیٹ سے فوری طور پر واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ ادارے نے متاثرہ مصنوعات کے مذکورہ بیچز کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے مارکیٹ سے واپسی کا نوٹس جاری کیا ہے۔ ڈیلرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر ان کے پاس مذکورہ مصنوعات کے متاثرہ بیچز موجود ہیں تو انہیں فوری طور پر واپس کردیا جائے۔
ڈرگز کنٹرول حکام نے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز اور شہریوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ مذکورہ بیچز کی مصنوعات کا استعمال فوری طور پر بند کردیں۔
حکام کے مطابق یہ اقدام ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پنجاب کی رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور اس کا مقصد متاثرہ طبی مصنوعات کے ممکنہ استعمال سے مریضوں کو لاحق خطرات سے محفوظ رکھنا ہے۔
اگر کسی مریض کے پاس مذکورہ بیچز کی دوا موجود ہے تو اسے استعمال کرنے کے بجائے اپنے معالج یا فارماسسٹ سے رابطہ کرکے متبادل اور مناسب طریقہ کار کے بارے میں رہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












