جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

سبی میں پی ٹی آئی ریلی کے قریب دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی

30 جنوری, 2024 18:22

کوئٹہ: سبی میں پی ٹی آئی کی ریلی کے قریب جناح روڈ پر زوردار دھماکہ ہوا ہے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی جبکہ 3 شخص جاں بحق ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دریں اثنا کوئٹہ کے اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

محکمہ صحت نے تمام ڈاکٹرز اور عملے کو فوری طور پر ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت حماد خان ولد سرور خان، عبدالواسع ولد عبدالباسط، محمد رفیق ولد حسین بخش کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ایک مرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا،4 اہلکار شہید ، 14زخمی

اس کے علاوہ زخمی ہونے والوں میں سہراب خان، رونق کمار، نادر حسین، میر محمد اور عبدالحسیب شامل ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔