جمعہ، 12-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

باجوڑ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما اور امیدوار قومی اسمبلی جاں بحق

31 جنوری, 2024 15:48

باجوڑ: خیبر پختون خوا کے ضلع باجوڑ میں پھاٹک کے قریب تحریک انصاف کے لیڈر اور قومی و صوبائی نشستوں سے الیکشن میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار ریحان زیب خان نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔

ڈی پی او باجوڑ کاشف ذوالفقار نے بتایا کہ صدیق آباد پھاٹک بازار مین چوک میں ریحان زیب الیکشن مہم کے سلسلے میں موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

یہ بھی پڑھیں: تربت میں فائرنگ، ن لیگی امیدوار اسلم بلیدی زخمی

ایس ایچ او رشید خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ریحان زیب خان این اے 8 اور پی کے 22 سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔