جمعہ، 12-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

سب مخالفین اپنے انجام کو پہنچ گئے، لوگوں کو چور کہنے والے خود چور ثابت ہوئے: مریم نواز

31 جنوری, 2024 16:46

نارووال: مریم نواز کا کہنا ہے کہ سب مخالفین اپنے اپنے انجام کو پہنچ گئے، قومی سلامتی سے کھیلنے پر بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوئی، یہ لوگوں کو چور کہتے تھے، یہ خود چور ثابت ہوئے۔

چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف سازش کی گئی، نواز شریف کیخلاف سازش کرنے والے گھروں کو چلے گئے، نواز شریف آج شیروں کی طرح کھڑا ہے، نواز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے گئے، قومی سلامتی سے کھیلنے پر بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوئی، یہ لوگوں کو چور کہتے تھے، یہ خود چور ثابت ہوئے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر خوش نہیں ہوں، بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ میں چوری پر سزا سنائی گئی، مجھ پر بھی چوری کا الزام نہیں تھا، میں بھی کسی کی بیٹی تھی، یہ سب مکافات عمل کے سوا کچھ نہیں، والد سے جیل میں ملنے گئی تھی مجھے بھی گرفتار کرلیا گیا، باپ کے سامنے بیٹی کو گرفتار کیا گیا، 5 مہینے سزائے موت کی چکی میں رہی ، رونا پیٹنا نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لیول پلیئنگ فیلڈ مانگنے والے میدان میں آکر مقابلہ کریں: مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ سب مخالفین اپنے اپنے انجام کو پہنچ گئے، اگر کوئی وزیر اعظم یا اس کی بیوی چوری کرے تو کیا اسے چھوڑ دینا چاہیے، اس فتنے کو پاکستان میں شر پھیلانے کے لیے لایا گیا تھا، زمان پارک میں پولیس پر پیٹرول بم پھینکتے تھے، 8 فروری شیر اور نواز شریف کی فتح کا دن ہوگا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔