ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

روٹی 4 روپے چینی 50 روپے کلو والا زمانہ واپس لائیں گے، نواز شریف

02 فروری, 2024 17:56

فیصل آباد : میاں نواز شریف نے  فیصل آبادمیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بلین ٹری والو ں کی  طرح نہیں جو وعدہ کریں گے پورا کر کے دکھائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف صاحبزادی اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور شہباز شریف کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچے، عوام سے خطاب کے دوران نواز میاں نواز شریف نے عوام سے سوال کیا کہ ایک کروڑ نوکریاں، 50 لاکھ گھر اور بلین ٹری والے نے عوام کو کیا دیا؟ 4 روپے روٹی اور 50روپے کلوچینی والا زمانہ واپس لائیں گے اور ہم عوام سے جو وعدہ کریں گے وہ پورا کریں گے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ان کے پاس فیصل آباد کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کیلئے الفاظ نہیں شہبازشریف نے آپ کو صرف میٹروبس پر ٹرخادیا ہے، فیصل آباد وہ شہر ہے جس کے دائیں اور بائیں دونوں جانب موٹروے ہے، فیصل آباد میں صرف میٹروبس نہیں اورنج لائن بھی ہونی چاہیئے۔

شہباز شریف نے خطاب میں کہا کہ عوام اپنے قائد سے محبت کرتے ہیں نواز شریف نے فیصل آباد کو ہمیشہ اپنا شہر سمجھا، ترقیاتی منصوبے لگائے 8 فروری کو ہیر پھیر پر نہیں صرف شیر پر مہر لگائیں۔

مریم نواز نے کہا کہ لوگ رانا ثنااللہ کو حکیم کہتے ہیں حکیم نے ایسا علاج کیا کہ نہ بیمار نظر آتا ہے نہ بیماری نظر آتی ہے رانا ثنااللہ کا نام لوتو پورا مجمع گونج اٹھتاہے، جتنا جذبہ آج فیصل آباد میں دیکھا ،کہیں نہیں دیکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کسی کو چور چور نہیں کہتی مسلم لیگ ن مقابلہ کرتی ہے توخدمت میں مقابلہ کرتی ہے۔

 

 

 

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔