نومنتخب اراکین پنجاب اسمبلی نے حلف اُٹھا لیا

نومنتخب اراکین پنجاب اسمبلی نے عہدوں کا حلف اُٹھا لیا ہے، پنجاب اسمبلی میں اجلاس جاری ہے۔
نو منتخب اراکین پنجاب اسمبلی سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے حلف لیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے نومنتخب اراکین کو مبارکباد پیش کی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا کہ اسپیکر کے عہدے کے لیے کاغذات آج شام جمع ہوں گے، کل اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے تحت ہوگا۔
مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے 215 ارکان نے حلف اُٹھایا، سنی اتحاد کونسل کے98ارکان نے حلف لیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گیلری میں بیٹھے افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کا ماحول خراب نہ کریں۔
قبلِ ازیں پنجاب اسمبلی کی کارروائی شروع ہوتے ہی ارکان میں نوک جھونک کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، جس پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ارکان کو بات کرنے سے روک دیا تھا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ابھی آپ نے حلف نہیں اٹھایا،ابھی آپ ممبر نہیں بنے۔
سنی اتحاد کونسل کے نو منتخب رکن رانا شہباز نے مخصوص نشستوں کا معاملہ ایوان میں اٹھا دیا۔
نومنتخب رکن رانا شہباز نے کہا کہ جناب اسپیکر ہم نے سنی اتحاد میں شمولیت اختیار کر لی ،جناب اسپیکر ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے،ہمارے مہمانوں کو اندر آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
جس پر ن لیگی رکن ملک احمد خان نے کہا کہ جناب اسپیکر حلف سے پہلے بات نہیں کی جا سکتی ہے، پہلے ارکان کا حلف لیں پھر بات ہوگی۔
وقفے سے قبل ہونے والی اسمبلی کی کاروائی
پنجاب اسمبلی کا 10 بجے طلب کیا جانے والا اجلاس ڈھائی گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہوگیا، نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی کی جانب سے شدید تعرے بازی کی جارہی ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سمیت نو منتخب ارکان اسمبلی پہنچ گئے، اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہوگیا، پنجاب اسمبلی میں نو منتخب ایوان کے پہلے سیشن میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نو منتخب ارکان سے حلف لیں گے۔
اجلاس میں شرکت کیلئے مسلم لیگ ن کے نومنتخب اراکین اور اتحادی جماعتوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی، نامزد وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز، اور مریم اورنگزیب بھی اسمبلی میں موجود ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعلی کا انتخاب ہوگا۔
پنجاب اسمبلی کے اطراف سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ن لیگ کی جانب سے پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ کیلئے نامزد امیدوار مریم نواز نے ن لیگ کے نو منتخب ارکان کا اجلاس صبح 9 بجے ہی اسمبلی کی لابی میں بلا لیا تھا۔
یہ پڑھیں : سندھ اور پنجاب اسمبلی کے اجلاس طلب، نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے
پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظر اسمبلی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی بھی موجود ہیں، قیدیوں والی وین اور واٹر کینن اسمبلی کے باہر پہنچا دی گئی ہیں۔
پولیس نے اسمبلی کے تمام گیٹس پر بھی پوزیشن سنبھال لی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












